Sunday, January 19, 2020


غزل
کس کو چاہیں کہ کس کو پیار کریں
کس کو اپنے گلے کا ہار کریں

تجھ کو اپنانے تیرے خاطر ہم
کونسا رنگ اختیار کریں

زندگی ہار دی ہے پہلے ہے
اب بتا تجھ پہ کیا نثار کریں

دشمنی ان سے ہو گئی اپنی
ہم نے چاہاتھا جس کو یار کریں

دشمنوں کا کریں  گلا کیا دوست
میرے اپنے ہی مجھ پہ وار کریں

راہ تکتے رہے ہیں برسوں سے
کب تلک اس کا انتظار کریں

اب تو امید اٹھ گئی مرشدؔ
اب کہاں کس کا اعتبار کریں

ڈاکٹر سید عارف مرشدؔ
8088830388
بنیادی وزن :  فاعلاتن مفاعلن فَعِلن

No comments:

Post a Comment

Popular Posts